SHOWBIZ NEWS



 بالی ووڈبگ بی امیتابھ بچن دل کے سکون اوراچھائی کی تلاش میں قرآن پاک پڑھنے لگے۔ پوری دنیا کے دلوں میں گھر کرنے والے بالی ووڈبگ بی امیتابھ بچن کا دل خود بے چین ہے۔انہیں سکون دل اور حالات پُرامن رکھنے کے لئے کسی نے مشورہ دیا کہ قرآن پاک پڑھیں۔اس ہدایت پر عمل کرتے ہوئے جب امیتابھ بچن نے قرآن پاک کا مطالعہ شروع کیا تو حیرت انگیز طور پر انہیں قرارآیا۔ بگ بی نے سوشل نیٹ ورکنگ ویبسائیٹ ٹوئیٹر پر قرآن پاک کی اسپیلنگ ٹھیک کی اورآیتوں کا ترجمہ بھی لکھا کہ جو قسمت میں ہوتا ہے مل کر رہتاہے۔ ملکی بقاء اور سلامتی کے لئے قرآن پاک پڑھناایک اچھا نسخہ ہے۔اس لئے اس پر عمل پیراہیں۔


ممبئی:وینا ملک کی قابل اعتراض تصاویر شائع کرنے والے میگزین نے پاکستانی اداکارہ کے قانونی نوٹس کا جواب دے دیا، ایف ایچ ایم میگزین نے وینا پر پچیس کروڑ روپے کا دعویٰ کرنے کا بھی اعلان کر دیا.بھارتی میگزین نے جواب میں کہا ہے کہ وینا ملک نے فوٹو شوٹ مرضی سے کرایا، اور سرورق پر شائع ہونے والی تصاویر انہیں پہلے دکھائی گئی تھیں۔ ایف ایچ ایم میگزین نے یہ بھی کہا ہے کہ وینا ملک اپنی تصاویر کو دیکھ کر بہت پرجوش تھیں۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ وینا ملک میڈیا پر بار بار بیان تبدیل کر رہی ہیں۔



alt
بھارتی رسالے مٰن شائع ہونے والی تصاویر کے باعث تنازعات کا شکار بننے والی وینا ملک کو اب بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے بھی آڑے ہاتھوں لیا ہے۔بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے وینا ملک کی تصاویر سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وینا کا سستی شہرت حاصل کرنے کا ایک ڈرامہ ہے۔ راکھی ساونت نے کہا کہ وینا ملک بھارت میں شہرت حاصل کرنے کے لیے اور پروگرام کے لیےکسی بھی حد تک جاسکتی ہیں ، اور انھوں نے وینا کے نئے آنے والے پروگرام کی بھی مخالفت کی اور کہا کہ انھیں بھارت میں رہ کر شادی نہیں کرنی چاہیے اور نہ ہی کوئی بھارتی ماں انھیں اپنی بہو تسلیم کرے گی۔




  یہ تصویر فور ہم میگزین کے تازہ شمارے کی ہے۔ ٹائٹل پر بنی اس برہنہ ایکٹرتو آپ پہچان ہی گئے ہوں گے۔ یہ پاکستان  کے ایک سابق اعلی افسر کی بیٹی وینا ملک ہے جس نے پاکستان کو رسوا کرنے کا عزم کررکھا ہے اور اس کا تازہ کارنامہ یہ ہے کہ اس نے مردوں کے ایک بدنام انگریزی، غیرملکی میگزین، فور ہم میگزین، کے  ٹائٹل پیچ کے لئے اپنا برہنہ فوٹو شوٹ کرایا اور اس دھڑلے سے اسے شائع بھی کرادیا، اس سے بھی شرمناک بات یہ ہےکہ اس نے اپنے ایک بازو پر پاکستان کی قومی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی کا  نام بھی لکھ رکھا ہے، اس کا کہنا ہے کہ  اس طرح وہ یہ بتانا چاہتی ہے کہ اسے پاکستان کی حمایت حاصل ہے۔ اس سےقبل وینا ملک نے بھارتی ٹی وی شو میں ایک ہندو اداکار کے ساتھ  شرمناک ریکارڈنگ کرائی تھی، جب اس پر اعتراض کیا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ جس کو برا لگتا ہے وہ اسے مت دیکھے۔ کیا پاکستان اسی لئے اسلام کے نام پر بنا تھا کہ ایک طوائف، برہنہ ہو کر اپنی تصاویر غیر ملکی میگزین کے  ٹائٹل پر چھپوائے اور پھر کہے کہ وہ پاکستان کی نمائندگی کررہی ہے؟ آج تک اس بوڑھے آسمان نے پاکستان  کی کسی طوائف کا یہ کارنامہ نہیں دیکھا تھا۔ کیا کوئی ہے پوچھنے والا؟ یا پھر  واقعی پاکستان اپنی یہی شناخت رکھنا چاہتا ہے؟



کترینا کیف شیلا کی جوانی کے بعد اب چکنی چمیلی میں نظرا ٓئیں گی



12-30-1899_130594_l

آئٹم سانگ شیلا کی جوانی سے شہرت حاصل کرنے والی بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف جلد ہی نئے آئٹم نمبر چکنی چمیلی میں نظر آئیں گی۔ بالی ووڈ باربی ڈول کترینا کیف کرن جوہر کی فلم اگنی پتھ میں آئٹم نمبرکررہی ہیں۔کرن جوہر نے سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ وہ جلدہی اس گانے کی شوٹنگ بھی شروع کردیں گے۔اگنی پتھ میں 1990 میں امیتابھ بچن نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے،فلم اگلے سال 26 جنوری کو ریلیز کی جائیگی۔


واشنگٹن میں اداکارہ ریما کے نکاح کے بعد گھر پر تقریب کا اہتمام


12-30-1899_130664_l

واشنگٹن میں ریما اور ڈاکٹر طارق شہاب کے نکاح کے بعد ان کے گھر میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ،جس میں دولہا اور دلہن کے ساتھ ان کے والدین اور عزیزو اقارب نے شرکت کی ۔سینئر صحافی عاشق چودھری کے مطابق واشنگٹن میں نکاح کی تقریب کا اہتمام ریما کے گھر میں کیا گیا جس میں اداکارہ ریما اور ڈاکٹر طارق شہاب کے والدین کے ساتھ ان کے مشترکہ دوستوں نے بھی شرکت کی۔رسم نکاح کی تقریب تقریبا ایک گھنٹہ رہی جس میں مہمانوں کی تواضع بھی کی گئی۔اداکارہ ریما کی رخصتی اٹھارہ نومبر کو ہوگی جبکہ 19نومبر کو ڈاکٹر طارق کی فیملی کی طرف سے دعوت ولیمہ ہوگی۔سینئر صحافی عاشق چودھری سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ ریما کا کہنا تھا کہ آج سے ان کی زندگی کا نیا دورشروع ہوا ہے۔دعاہے کہ نئی زندگی میں بھی اللہ تعالی انھیں کامیاب کرے ۔

دپیکا فلم ”دی دیسی بوائز“ کی کامیابی کیلئے پر امید


12-30-1899_130771_l

دپیکا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی نئی آنے والی مزاحیہ فلم دی دیسی بوائز کی کامیابی کے لئے بہت پر امید ہیں۔ فلم کی تشہیر کے لئے منعقد کیے گئے ایک شو میں دیپکا کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ2009 ء کے مالی بحران کے اثرات پر بنائی جانے والی یہ فلم شائقین کے دل موہ لے گی اور باکس آفس پر کامیاب بزنس کرے گی۔اس موقع پر فلم میں کام کرنے والے دوسرے اداکار چتراگدا سنگھ، اکشے کماراور جان ابراہم کے علاوہ ڈائریکٹر روہت دھاون بھی موجود تھے۔



NIRMA WANT TO BE GIRL FRIEND OF ATIF ASLAM 









Traffic WebsiteCasino onlineTitan PokerONLINE DATING SITESJACKPOT CITY CASINO