SPORTS NEWS



alt
ڈوئل ان پول سوئمنگ مقابلوں میں امریکی ٹیم نے چار ضرب سو میٹر ویمنز میڈلے کاعالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ اٹلانٹا میں ہونے والے یورپی حریفوں کے خلاف ”ڈوئل ان پول“ سوئمنگ ایونٹ میں امریکی خواتین نے شارٹ کورس چارضرب سومیٹر میڈلے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ امریکی ٹیم نے تین منٹ پینتالیس اعشاریہ پانچ چھ سیکنڈ سے نیا ریکارڈ قائم کیا اور دوہزار نو میں اسی ایونٹ کے دوران قائم اپنا ہی کی ریکارڈ دو سیکنڈ کے فرق سے توڑدیا۔

 انگلینڈ کی میسی فرینکلن نے دوسو میٹر بیک اسٹروک دو منٹ چودہ سیکنڈ میں جیت لی اور نیا یورپی ریکارڈ قائم کیا۔ لندن اولمپک کیلئے برطانوی امیدوں کے مرکز ریان لوئے نے مینز دوسو میٹر بیک اسٹروک میں کامیابی حاصل کرلی
alt
یورو فٹبال ایسوسی ایشن نے یورو کپ 2012 کےڈراز کا اعلان کر دیا۔یوکرائن کے دارلحکومت کیف میں ہونے والے ان ڈراز میں شامل 16 ٹیموں کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔گروپ اے میں پولینڈ،یونان،روس اور چیک ریپبلک شامل ہیں ۔گروپ بی میں ہالینڈ،ڈنمارک، جرمنی اور پرتگال کو رکھا گیا ہے۔

گروپ سی میں سپین،اٹلی، آئرلینڈ اورکروشیاہیں جبکہ گروپ ڈی میں یوکرائن ،سویڈن،فرانس اورانگلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ڈرازکا اعلان کرتے ہوئے یورپی فٹبال اسیوسی ایشن کے صدر مائکل پلاٹنی کا کہنا تھا کہ اگلے برس فٹبال کے شائقین کو 16 ٹیموں کے درمیان زبردست مقابلے دیکھنے کو ملیں گے








ڈھاکاٹیسٹ: بنگلہ دیش کے5وکٹوں کے نقصان 





پر234رنز

alt
پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن کم روشنی کے باعث کھیل جلد ختم کردیا گیا۔ بنگلہ دیش نے شاکب الحسن کی سنچری کی مدد سے پانچ وکٹوں کے نقصان پر دو سو چونتیس رنز بنالئے۔

میرپورڈھاکا میں مصباح الحق نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش کے چارکھلاڑی چون رنز پرآؤٹ ہوگئے۔ تمیم اقبال چودہ اور ناصرحسین سات رنز بناسکے۔ شہریار نفیس اور شاکب الحسن نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں ایک سو اسی رنز کا اضافہ کیا۔ شاکب نے سنچری مکمل کرلی۔ شہریار ستانوے رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔کم روشنی کے باعث کھیل ختم ہونے پر بنگلہ دیش نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر دوسوچونتیس رنز بنائے۔

شاکب کیریئر بیسٹ اسکور ایک سو آٹھ رنز اور کپتان مشفیق الرحیم چھ رنز پر کھیل رہے ہیں۔ پاکستان کے اعزاز چیمہ نے تین اور عمر گل نے دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔


 پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان اتوار 11دسمبر کو واشنگٹن میں لیمونٹ پیٹرسن کے خلاف اپنے لائٹ ویلٹر ویٹ ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔ عامرخان امریکی باکسرکے خلاف اپنی کامیابی کے لیے پرامید ہیں۔ دونوں باکسرزکے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔عامر خان کاکہناہے کہ وہ بھرپور جذبے کے ساتھ رنگ میں اتریں گے اور فتح حاصل کرکے ہی واپس لوٹیں گے۔ پیٹرسن اپنے کیرئیر میں31میں سے 29 مقابلے جیت چکے ہیں جن میں 15ناک آؤٹ شامل ہیں جب کہ 26 سالہ عامر خان نے اپنے کیریئر میں 27بار رنگ میں اتریں ہیں اور انہوں نے 26مرتبہ حریف کو چت کیا ہے جن میں 18ناک آؤٹ بھی شامل ہیں۔ عامرخان کاکہناتھاکہ انہیں ہرجگہ مداحوں کی بھرپورسپورٹ ملتی ہے۔عامر رواں سال کا اختتام کامیابی سے کرنا چاہتے ہیں۔

Traffic WebsiteCasino onlineTitan PokerONLINE DATING SITESJACKPOT CITY CASINO